13

آئی ایم ایف سے بدترین مہنگائی کا سودا ہو گیا (ن لیگ )

اسلام آباد(جرات نیوز)مسلم لیگ(ن)کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ا نتقامی کارروائی میں پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے کوبھی شامل کرلیاگیا ہے،اگرسیاسی انتقام کی سیاست کھیلنی ہے تو حکومت خودبھی تیارہوجائے،یف آئی اے اور کسی ادارے کوعمران خان کی کرپشن نظر نہیں آتی،عمران خان کے رشتے د اروں کونوازنے کیلئے ایمنسٹی اسکیم لائی جا رہی ہے،آئی ایم ایف سے سودا کرلیا،ملک میں بدترین مہنگائی آئے گی اس میں کسی کو شک نہیں ہے،جنھوں نے آٹھ ماہ میں ملک کا یہ حال کر دیا سوچیں پانچ سال میں کیا کردینگے،ہشت گردی دوبارہ ملک میں شروع ہو گئی ہے،حکومت کو زحمت نہ ہوئی کہ کوئٹہ دہشت گردی پربات کرتے۔منگل کو مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال نے پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ امیرمقام کے بیٹے پرتین کروڑروپے سے کم کی کرپشن کاالزام ہے،سیاسی انتقام میں اب نئے باب کااضافہ کیاگیا ہے،انتقامی کارروائی میں پہلے نیب تھی اب ایف آئی اے کوبھی شامل کرلیاگیا ہے،اس کوسیاسی انتقام نہ کہیں تواورکیاکہیں،حکومت نالائق ہے توہم کیا کریں،امیر مقام کے بیٹے کے خلاف این ایچ اے نے کوئی شکایت نہیں کی،ٹھیکہ2009میں پیپلزپارٹی کی حکومت میں دیاگیا،یہ کیفیت ہے اس مقدمے کی،اس کوسیاسی انتقام نہ کہیں توکیا کہیں،سڑک کاٹھیکہ سال 2009کاہے شکایت یاتکلیف وزیرکوہے،اگرسیاسی انتقام کی سیاست کھیلنی ہے تو حکومت خودبھی تیارہوجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں