30

آئی سی سی نے اچھا مذاق کیا، بلیک کیپس زیرو رنز سے ہار گئے،عالمی میڈیا

ویلنگٹن /لندن(جرات نیوز) انگلینڈ سے سنسنی خیز مقابلے میں شکست پر نیوزی لینڈ کے کرکٹ شائقین بھی انتہائی مایوس دکھائی دیے۔مقامی اخبار نے اس مناسبت سے شہ سرخی لگائی کہ اینڈ آف دی ورلڈ!، بلیک کیپس زیرو رنز سے ہارگئے۔مقامی ریڈیو کے مطابق پیرکو ویلنگٹن کی سڑکیں ویران رہیں اور شکست پر کیوی شائقین غمزدہ دکھائی دیے، سابق کرکٹر اسکاٹ اسٹائرس نے ٹویٹر پر لکھا کہ آئی سی سی کا شاندار کارنامہ، آپ نے اچھا مذاق کیا!۔کیوی کوچ گیری اسٹیڈ نے کہا ہے کہ فائنل ٹائی ہونے پر مشترکہ فاتح والی بات پر غور کرنا چاہیے تھا، کپتان کین ولیمسن نے بھی زیادہ باﺅنڈریز کی بنیاد پر فیصلے کو شرمناک قرار دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں