22

آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آج آمنے سامنے ہوںگی

ناٹنگھم(جرات نیوز)آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں(آج)جمعرات کو دفاعی چمپئن آسٹریلیا اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی،یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا ۔شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ ٹور نا منٹ میں(آج)جمعرات کو کینگروز اور بنگال ٹائیگرز کے درمیان میچ کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا کی ٹیم اس وقت 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں