Aust 44

آسٹریلیا کا نائٹ کلب فائرنگ سے گونج اٹھا، ایک شخص ہلاک، 3 زخمی

میلبورن: آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے ایک نائٹ کلب میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبورن کے مشہور نائٹ کلب کے باہر ایک نامعلوم شخص نے اپنی گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہجوم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور 3 زخمی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق تینوں زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جن میں سے ایک کی حالت انتہائی تشیوشناک بتائی جارہی ہے جب کہ تینوں زخمی ہونے والے نائٹ کلب کے سیکیورٹی گارڈ ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی تاہم ہم نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس ویڈیو فوٹیج ہو تو پولیس سے شیئر کریں تاکہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں