Pakistan vs New Zealand 53

ابوظہبی ٹیسٹ،کیویزکے دوسری اننگز میں 4وکٹ کے نقصان پر 140رنز

ابوظہبی:ابوظہبی ٹیسٹ کےچوتھے روزکیویز کی دوسری اننگ جاری ہے، نیوزی لینڈ نے کھانےکےوقفے تک 4 وکٹ کے نقصان پر140 رنز بنا لئے ہیں۔ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 26 رنز 2 وکٹوں کے نقصان پر اپنی اننگز آگے بڑھائی تو کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔اس سے قبل گزشتہ روزپاکستان کی پوری ٹیم 348رنزپرآئوٹ ہوگئی تھی اور پاکستان کو نیوزی لینڈ کے پہلی اننگ کے اسکور 274 رنز کے جواب میں 74 رنز کی سبقت حاصل کی تھی۔ٹیسٹ کے تیسرے روز جب کیویز نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا تو دن کے اختتام تک 26 رنز پر ان کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے اور انہیں پاکستان کی پہلی اننگ کا خسارہ ختم کرنے کے لیے مزید 48 رنز درکار تھے۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ اور لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کر رکھی ہے۔واضح رہے کہ میچ میں یاسر شاہ نے کم ٹیسٹ میں 200 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، اس سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں مکمل کی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں