38

اب مریم نوازکے کمرے کا تالہ توڑا گیا تو ہم خود نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری کا انتباہ

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا ہے کہ اب مریم نوازکے کمرے کا تالہ توڑا گیا تو ہم خود نمٹیں گے،کوئٹہ ہوٹل میں مریم نوازکے کمرے کا دروازہ اورتالہ صحیح سلامت ہے او رانشاء اللہ سلامت رہے گا،امید ہے آئی جی چھٹی پر نہیں جائے گا، کمرے کی طرف دیکھنے کی کوشش بھی مت کرنا۔
انہوں نے کوئٹہ ہوٹل میں پہنچ کر ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہم کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، یہاں مریم نواز کا بڑا پرتپاک استقبال ہوا ہے، کوئٹہ ہوٹل میں مریم نواز کا کمرہ اور اس کا لاک دکھاتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ مریم نواز کا کمرہ ہے، اور یہ اس کا صحیح سلامت لاک ہے، امید ہے یہ ٹھیک رہے گا۔ آئی جی چھٹی پر نہیں جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اب اگر کسی نے اس کمرے کی طرف دیکھنے کی بھی کوشش کی تو یاد رکھنا ہم سب بہت کچھ کریں گے، اب آپ کا یہ منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔
یہ لاک اور دروازہ انشاء اللہ سلامت رہے گا۔
اگر کسی کو ایڈونچر کرنے کا شوق ہے تو آئیے ہم یہیں پر ہیں۔ یاد رہے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کوئٹہ میں پی ڈی ایم کے جلسے میں شرکت کیلئے دوروزہ دورے پر ہیں، وہ آج کوئٹہ پہنچیں ہیں، ان کے ساتھ اس مرتبہ ن لیگی کارکنان کی بھی کثیر تعداد گئی ہے، اس سے قبل کراچی جلسے میں مزار قائد کی بے حرمتی کے مقدمے میں ان کے کمرے کا تالہ توڑ کر کیپٹن ر صفدر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
جبکہ ان کے ساتھ وہاں پر ن لیگی کارکنان بھی نہیں تھے۔ لیکن اس بار ن لیگی کارکنان مریم نواز کی سکیورٹی کے ساتھ خود بھی حفاظت کریں گے۔ لیکن بعد میں معلوم ہوا ہے کہ کیپٹن ر صفدر پر مقدمہ اور گرفتاری کو آئی جی سندھ کو یرغمال بنا کر کروائی تھی۔ جس کی سندھ حکومت انکوائری بھی کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں