imran khan 22

ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں و مراعات میں اضافے پروزیراعظم برہم

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ ، سپیکر، ڈپٹی سپیکر، صوبائی وزرا اورارکان پنجاب اسمبلی کی تنخوہوں اور مراعات میں اضافے پرشدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے وزیراعلی، وزراء اور ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اورمراعات میں اضافے کے فیصلے سے بہت مایوس ہوا ہوں، اس طرح کے فیصلوں کا کوئی دفاع نہیں کیا جاسکتا، عوام کوبنیادی ضرورتوں کی فراہمی تک فیصلہ نامناسب ہے، ملک میں خوشحالی ہوتو اس طرح کے فیصلوں کاجواز بھی بنتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں