28

اسلام کی عزت کرتے ہیں ، فرانس

پیرس (جرات نیوز) فرانس کے وزیر خارجہ جان ایف جوڈریان نے کہا ہے کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں ، او آئی سی کے ساتھ تعاون اور مکالمے کو فروغ دینا چاہتے ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثمین سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم اسلام کی عزت کرتے ہیں ۔ سیکرٹری جنرل او آئی سی نے اس موقع پر کہا کہ مقدس ہستیوں کی توہین کا اظہار رائے کی آزادی سے تعلق نہیں ہے، دہشت گردی اور انتہا پسندی سے متعلق او آئی سی کا موقف غیر متزلزل ہے ۔ واضع رہے کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت اور ان کی حمایت کرنے پر مسلم دنیا میں فرانس کیخلاف بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا تھا ۔ اس سے قبل فرانس نے اسلام مخالف مہم پر ردعمل دینے والے ممالک ترکی اور پاکستان سے کہا تھا کہ وہ فرانس کے ’اندرونی معاملات‘ میں مداخلت سے گریز کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں