50

اسکول کھلنے سے کورونا بڑھا تو فیصلہ بدل سکتا ہے: سعید غنی

سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کہتے ہیں کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا وائرس کا مرض بڑھا تو فیصلہ تبدیل بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بات وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی نے ’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
بچوں کی صحت پرکوئی رسک نہیں لے سکتے، وزیر تعلیم سندھ
انہوں نے کہا کہ ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے تمام فیصلے کیئے گئے۔
وزیرِ تعلیم سندھ نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کی گئی ہیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہئیں یا نہیں۔
سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں