18

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا بیٹا کرونا کا شکار

واشنگٹن(جرات نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے صاحب زادے کرونا وائرس میں مبتلا ہوگئے ۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر کے بیٹے کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیر کا کووڈ 19 کا ایک ٹیسٹ لیا گیا تھا جو مثبت آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان میں انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کوویڈ 19 کے مریضوں کی ہدایات پر عمل پیرا ہیں ۔ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا کے خلاف اپنے ویکسین ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بارے میں کمپنی فائزرکی جانب سے کرونا کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین پر شبے کا اظہار کیا تھا ۔ امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ ان کے 14 سالہ بیٹے بیرون کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے لیکن ان کے والدین کو اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ان میں وبا کی کوئی علامت نہیں ملی تھی ۔ میلانیا نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خوش قسمتی سے ایک مضبوط نوعمر ہے اور وہ علامات ظاہر نہیں کررہا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے ٹیسٹ کے نتاءج منفی ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ کرونا ٹیسٹ کے نتاءج جو ان کے پاس ہوئے تھے وہ منفی آئے تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں