us plan 47

امریکی فوج کے2 طیارے سمندر برد

ٹوکیو:امریکی فوج کے2 طیارے جاپان کے قریب سمندر میں ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گئے۔امریکی حکام کے مطابق تباہ ہونے والے طیاروں میں ایف 18 فائٹر اور سی ون تھرٹی شامل ہیں۔ دونوں طیاروں نے جنوبی جاپان کے اواکونی ایئر ا سٹیشن سے اڑان بھری تھی۔حادثے کے وقت دونوں طیارے معمول کی تربیتی پرواز پر تھے۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سی ون تھرٹی ٹینکر پر عملے کے 5 اور ایف 18 فائٹر پر 2 ارکان سوار تھے۔ ایک اہلکار کو بچا لیا گیا دیگر کی تلاش جاری ہے۔حکام نے تصدیق کی کہ6 امریکی میرینز لاپتہ ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں