us model 16

امریکی ماڈل و اداکارہ جیل اسٹراس جوانی میں پرستاروں کو چھوڑ گئیں

نیویارک: معروف امریکی ماڈل و اداکارہ جیل اسٹراس 34 سال کی عمر میں انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں، صرف دو ماہ قبل تشخیص کیے گئے کینسر کے چوتھے اسٹیج میں موجود اداکارہ پچھلے کئی دنوں سے بےہوشی کی حالت میں تھیں۔مرض کی تشخیص کے بعد اداکارہ کو کیموتھراپی کے عمل سے گزارا گیا لیکن بعد میں انہوں نے علاج کرانے سے انکار کر دیا۔ اداکارہ کے بےہوشی میں جانے کے بعد اہلخانہ نے عزیز و اقارب کو عیادت کرنے سے روک دیا تھا۔چار اکتوبر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ایک پیغام میں اداکارہ نے مداحوں کو کینسر سے متعلق آگاہ کیا۔اپنے پیغام میں اداکارہ نے لکھا کہ دو دن پہلے مجھ میں کینسر کی تشخیص کی گئی ہے جو چوتھے اسٹیج پر ہے اور میرے جسم میں بری طرح پھیل چکا ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق یہ کینسر لاعلاج ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ میں مرنا نہیں چاہتی۔ میں 2013 کی طرح کسی معجزے کے انتظار میں ہوں۔اہلخانہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جیل اسٹراس خوش نصیب تھی کہ اس نے مرنے سے پہلے اپنے پیاروں کے اپنے اردگرد فکرمند پایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں