27

امید ہے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے گی،ڈیرن لیمن

سڈنی(جرات نیوز)سابق آسٹریلوی بلے باز ڈیرن لیہمن نے کہا ہے کہ امید ہے ورلڈ چیمپئن آسٹریلیا جلد پاکستان کا دورہ کرے گی۔آسٹریلیا کے سابق ہیڈ کوچ نے 1988ء میں اپنے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کی 24 سال سے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کی کوئی وجہ نظر نہیں آتی۔ آسٹریلیوی اخبار سے بات کرتے ہوئے ڈیرن لیہمن نے کہا کہ پاکستان بہت اچھی جگہ ہے۔ میں نے اپنے دورہ کے دوران وہاں بہت انجوائے کیا وہاں کے لوگوں کا کرکٹ سے لگاؤ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کی بہتری کے لئے اور محفوظ مقام ہونے کی وجہ سے وہاں جانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں