36

انٹر بینک میں ڈالر 42 پیسے گر گیا، سٹاک مارکیٹ میں 207 پوائنٹس کمی

کراچی: امریکی کرنسی گراوٹ کا شکار، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 42 پیسے سستا ہو گیا۔ سٹاک مارکیٹ اسٹاک میں 207 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں‌ آئی.
کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر گر گیا، انٹربینک میں ڈالر 42 پیسے سستا ہونے کے بعد 167 روپے 30 پیسے پر ٹریڈ ہونے لگا۔ یاد رہے گزشتہ روز بھی روپے کے مقابلے امریکی ڈالر ایک پیسے سستا ہوا تھا اور قیمت 167.61 روپے ہو گئی تھی جبکہ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی قدر میں 27 پیسے کی گراوٹ دیکھی گئی تھی اور ڈالر 167 روپے 63 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں بھی آج مندی کا رجحان رہا، ٹریڈنگ کے دوران 207 پوائنٹس کی کمی کے بعد 100 انڈیکس 37 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں