47

انڈونیشیا میں ننھے میاں باکسنگ اسٹار بن گئے

یوں تو آپ نے کئی ماہر باکسرز کو رنگ میں اُتر کر اپنے حریفوں سے لڑتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن بچے بھی باکسنگ میں کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس بچے کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف ماہر باکسر کی طرح باکسنگ کا مظاہرہ کر رہاہے بلکہ اپنے حریفوں کو ایسے مکے برساتا ہے کہ دیکھنے والے بھی ننھے باکسر کی تعریف کیے بنا رہ نہیں پاتے۔
انڈونیشیا میں افغانستان سے آنے والا مہاجر بچہ Nawid Yosufi نہ صر ف باکسنگ کا شوقین ہے اور ایک ماہر باکسر بننے کے لیے باقاعدہ تربیت بھی لیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں