14

انڈوں جتنے بڑے برف کے اولے، لوگ حیران اور خوفزدہ

بیجنگ: چین کے شہر باؤڈنگ میں انڈوں کے سائز کے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران کر دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موسم کی خرابی نہ صرف جانی و مالی نقصان کا سبب بن جاتی ہے بلکہ کئی لوگ موسم کی خطرناک صورتحال سے خوفزدہ بھی ہوجاتے ہیں۔ چین میں ایسے ہی مناظر اُس وقت دیکھے گئے جب آسمان سے برستے سینکڑوں انڈوں کے سائزکے برف کے اولوں نے لوگوں کو حیران ہی نہیں خوفزدہ بھی کردیا۔

چین کے صوبے ہیپائی کے شہر باؤڈنگ میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور برف کے اولوں کی وجہ سے کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا اورکئی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں