23

انگلینڈ سیریز سے پہلے محمد عامر کی ٹی ٹونٹی ٹیم کیساتھ پریکٹس، حارث رؤف بھی برطانیہ روانہ

لاہور: انگلینڈ سیریز سے پہلے کورونا کو شکست دینے والے قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹونٹی ٹیم کے ساتھ ڈربی میں پریکٹس کی، حارث رؤف بھی برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔

بابائے کرکٹ انگلینڈ کے دیس سیریز کی تیاریوں سے پہلے کورونا کے خلاف جیتنے والے قومی فاسٹ بولر محمد عامر ڈربی شائر میں کامیاب ہو گئے، مسلسل دو ٹیسٹ نیگیٹو آنے پر ٹیم کے ساتھ اِن ایکشن ہوئے، ڈربی شائر میں پریکٹس شروع کر دی۔
ٹی ٹونٹی ٹیم سے مل کر خوب بولنگ کے جوہر دکھائے، ادھر لاہور میں ابھرتے ہوئے کرکٹر حارث رؤف نے بھی کوویڈ ٹیسٹنگ کلیئر ہوئے، برطانیہ کے لیے روانگی مہمان ملک میں بھی کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے گا، لگاتار دو ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آنے اور آئیسولیشن پریڈ کے بعد ٹیم کا حصہ بن جائیں گے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز پانچ اگست جبکہ اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کے مقابلے اٹھائیس تاریخ سے شیڈول کرکٹرز ہی نہیں، کرکٹ دیوانوں نے بھی قومی کھلاڑیوں سے جیت کی امیدیں لگا لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں