25

انگلینڈ میں شاہینوں کا امتحان 5 اگست سے شروع، اظہر علی کو اچھی کارکردگی کا اطمینان

لاہور: انگلینڈ میں قومی کرکٹرز کا امتحان 5 اگست سے شروع ہو گا، کپتان اظہر علی کو اچھی کارکردگی کا اطمینان ہے۔ لیجنڈری جہانگیر خان، شہباز سینئر، اعصام الحق، کرن خان، محمد آصف، انعام بٹ اور ماہور شہزاد سمیت ایتھلیٹ نے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔
دورہ انگلینڈ کے لیے تیاریوں کے ساتھ ساتھ توقعات بھی لگا لیں، کپتان اظہر علی کہتے ہیں کہ سینئر اور جونیئر کا اچھا کمبی نیشن ہے، انگینڈ کے خلاف پہلے بھی بہترین پرفارم کر چکے، اب بھی اچھی امیدیں ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اسکواش اور ہاکی لیجنڈ جہانگیرخان، شہباز سینئر سمیت نامور کھلاڑیوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کر دیا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے والی انگلش ٹیم نے بغیر تبدیلی اسکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ مہمان پاکستان نے بھی 20 کھلاڑی شارٹ لسٹ کر دیئے تھے۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ پانچ اگست سے مانچسٹر میں شروع ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں