ishan mani 117

انگلینڈ پاکستان میں ٹیم بھیجنے پر رضا مند ہوگیا: چیئرمین پی سی بی کا دعویٰ

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے درمیان مذاکرات کے بعد پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے پر راضی ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 2022ءمیں سیریز شیڈول ہے اور پاکستان کی خواہش ہے کہ یہ سیریز کسی نیوٹرل مقام کی بجائے پاکستان میں کھیلی جائے۔ اگر پی سی بی کی کوششیں کامیاب ہو گئیں تو 2005ءکے بعد پہلی مرتبہ انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں