53

انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائے گا

لندن: انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کا تیسرا اور آخری میچ پاکستان کے لیے آج ڈو آر ڈائی مقابلہ ہو گا، قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ وہاب ریاض کو نمائندگی ملنے کا امکان ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چھوٹے فارمیٹ کا بڑا مقابلہ آج ہو گا، ڈے نائٹ میچ کے انتظامات مکمل کر لئے گئے، مانچسٹر میں ہی پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے میدان لگے گا۔ ٹیموں نے تیاریاں مکمل کرتے ہوئے پلان بھی فائنل کر لئے، میزبان انگلش کھلاڑی نے سیریز جیتنے پر نظریں جما لیں، شاہینوں نے بھی کم بیک کا دعویٰ کر دیا۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے، ہیمسٹرنگ انجری کا شکار محمد عامر کی جگہ لیفٹ آرم فاسٹ بولر وہاب ریاض کو نمائندگی مل سکتی ہے، کپتان بابر اعظم کے بعد بیٹنگ کوچ یونس خان نے بھی شکست کا بدلہ چکانے کاعزم ظاہر کر دیا۔

ٹیسٹ سیریز کی ہار کے بعد ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنا قومی ٹیم کے لیے بڑا چیلنج بن گیا، دورہ انگلینڈ کو جیت پر ختم کرنے کا خواب پورا ہو گا یا نہیں، کرکٹ دیوانوں کی نظریں جم گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں