42

اورنج لائن منصوبے کی تکمیل کیلئے آئندہ سال کی ڈیڈ لائن

لاہور(جرات نیوز) پنجاب حکومت نے اورنج لائن ٹرین منصوبے کی تکمیل کیلئے آئندہ سال کی ڈیڈ لائن دے دی‘ اورنج لائن ٹرین مارچ 2020 میں آپریشنل ہو گی۔ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے اب نئی تاریخ دے ڈالی وزیراعلی اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ برائے ٹرانسپورٹ کا اجلاس صوبائی وزیر خزانہ کی زیر صدارت ہوا، سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے بریفنگ کے دوران آگاہ کیا کہ اورنج لائن ٹرین مارچ دو ہزار بیس میں آپریشنل ہو گی نامکمل پراجیکٹ سے پریشان شہریوں کا کہناہے کہ حکمران عوام کے مسائل کا حل پہلی ترجیح بنائیں۔ اربوں روپے لاگت کے باوجود شہر کا میگا پراجیکٹ التوا کا شکارہے اورنج لائن ٹرین کو پٹڑی پر آنے میں مزید سات ماہ لگیں گے شہریوں نے پراجیکٹ مکمل نہ ہونے پر کہا ہے کہ ہر بار نئی ڈیڈلائن حکام کی سستی اور نااہلی کی عکاس ہے‘ سرکاری خزانے کو نقصان پہنچ رہا ۔ عوام کو تنگی ہورہی ہے حکومتی نااہلی کی سزا عوام کو کیوں دی جارہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں