46

آئینی طریقے سے نہ آنیوالا مدت پوری نہیں کرسکتا، رانا ثناء

مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جو آئینی طریقے سے آیا نہ ہو وہ آئینی مدت پوری نہیں کرسکتا۔

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے بجائے شیخ رشید اپنی وزارت کی کارکردگی پر توجہ دیں،آئے روز ریل حادثات سے اموات ہو رہی ہیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ شیخ رشید ہر روز ایک ہی منصوبے کے بارے میں پریس کانفرنس کرتے ہیں، دو سال میں کراچی سرکلر کی ایک اینٹ نہیں رکھی جاسکی۔

ان کا کہنا تھا کہ تاریخ دینے کے ماہر کراچی سرکلر ریلوے کے پہلے مرحلے کی اینٹ رکھنے کی تاریخ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں