28

آج پھر جینے کی تمنا ہے، جنت مرزا

پاکستان کی ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا ہے، جس میں اُن کا کہنا ہے کہ آج پھر انہیں جینے کی تمنا ہے۔ تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے اپنی ایک تصویر جاری کی ہےجس میں انہوں نے مرجنڈااور گولڈن رنگ کی شرٹ کے ساتھ ملٹی کلر کا لہنگا پہنا ہوا ہے، اُن کے ہاتھوں میں چوڑیاں ہیں اور ناخنوں پر نیل پینٹ بھی لگا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے کانوں میں بڑے بڑے جھمکے بھی پہن رکھے ہیں۔جنت مرزا کی یہ تصویر دیکھ کرایسا لگ رہا ہے جیسے وہ کسی مہندی یا مایوں کے فنکشن کے لیے تیار ہوئی ہیں، البتہ انہوں نے اپنی تصویر کے ساتھ کیپشن میں ایسا کچھ بھی نہیں لکھا ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میں جنت مرزا نے لکھا کہ ’آج پھر جینے کی تمنا ہے۔‘اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں۔ انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ 16 گھنٹے قبل شیئر کی تھی جسے اب تک 1لاکھ 30 ہزار سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں جبکہ اُن کی اس پوسٹ پر انسٹا صارفین کی جانب سے مختلف کمنٹس بھی کیے جارہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ جنت اُن کی فیورٹ ہیں، کسی نے لکھا کہ جنت مرزا اس دنیا کی سب سے پیاری لڑکی ہیں، کسی نے انہیں ’ڈول‘ کہہ کر مخاطب کیا تو کسی نے اُن کی آنکھوں کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ٹاپ ماڈل اور ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر 11 ملین فالوورز ہوگئے ہیں۔ جنت مرزا کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا جائزہ لیں تو اُنہوں نے ا ب تک متعدد ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جس پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ اُن کے چاہنے والے کمنٹ سیکشن میں اُن کے لیے مثبت بھرے پیغامات بھی جاری کرتے ہیں۔ پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک اسٹار کے مداح ناصرف اُنہیں ٹک ٹاک پر فالو کرتے ہیں بلکہ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر موجود جنت مرزا کے اکاؤنٹ کو بھی صارفین کی بڑی تعداد نے فالو کیا ہوا ہے۔ اس وقت انسٹاگرام پر جنت مرزا کے ایک اعشاریہ 5 ملین یعنی 15 لاکھ فالوورز ہیں جبکہ انسٹاگرام پر اُنہوں نے ایک ہزار سے زائد پوسٹس کی ہوئی ہیں جن میں اُن کی دلکش تصویریں اور ٹک ٹاک ویڈیوز شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں