PAk 147

آسٹریلیا کی میزبانی کا پاکستانی خواب ادھورا رہ گیا

لاہور: 20 سال کے طویل عرصہ کے بعد آسٹریلین کرکٹ ٹیم کی پاکستان میں میزبانی کرنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔بالاخر پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچزکی سیریز کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کا باقاعدہ اعلان کرہی دیا ، اس کے ساتھ ہی سیریز کے چند میچز کے پاکستان میں انعقاد کی قیاس آرائیاں بھی دم توڑ گئیں۔پی سی بی نے آسٹریلین کرکٹ بورڈ کو پانچ میچوں میں سے ایک، دو میچز پاکستان میں کھیلنے کی تجویز پیش کی تھی، پی سی بی کا موقف تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز کے کامیاب انعقاد کے بعد اب پاکستان، انٹرنیشنل میچز کے لیے آسٹریلیا کی میزبانی کے لیے پوری تیار ہے، تاہم آسٹریلیا نے اپنے سیکیورٹی ماہرین کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کی وجہ سے پاکستان میں میچزکھیلنے سے انکارکردیا تھا لیکن اس کے باوجود پی سی بی کا اصرار تھا کہ ابھی بھی معاملات طے نہیں ہوئے، تاہم اب پاکستان میں میچز منعقد نہ ہونے کی تصدیق کر دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں