25

ایران سے پیاز، ٹماٹر درآمد کی اجازت

ملک بھر میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے۔
وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے مطابق ابتدائی طور پر ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی ایک ماہ کے لیے اجازت دی گئی ہے، توقع ہے درآمد سے قیمتوں میں استحکام آئے گا۔
وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے ترجمان نے جیو سے گفتگو میں بتایا ہے کہ ملک میں ٹماٹر اور پیاز کی قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث حکومت نے ایران سے درآمد کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے لیے وفاقی حکومت نے نجی درآمد کندگان کو ایران سے ٹماٹر اور پیاز درآمد کرنے کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔
ترجمان وزرات نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے بتایا کہ ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے ایران سے ان کی درآمد کرنے کی ایک ماہ کے لیے اجازت دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ابھی ٹماٹر کی درآمدکے پرمٹ ایشو کئے ہیں، پیاز کی درآمد کے پرمٹ متوقع طور پر آج جاری کئے جائیں گے ۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ درآمد کنندگان ایک ماہ کے لیے جتنا چاہیں پیاز اور ٹماٹر درآمد کر سکتے ہیں، تاہم ٹماٹر اور پیاز کی قیمتوں میں استحکام نہ آنے کی صورت میں درآمدی اجازت میں توسیع کی جا سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں