46

ایمن نے انسٹاگرام پر ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ و ما ڈل ایمن خان سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر 70 لاکھ ( 7 ملین ) فالوورز رکھنے والی پہلی اداکارہ بن گئیں۔
انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے پر ایمن خان کی بیسٹ فرینڈ مومل اور جڑواں بہن اداکارہ منال خان نے انہیں مبارکباد بھی دی۔
ایمن خان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کافی فعال رہتی ہیں، وہ مداحوں کے ساتھ اکثر و بیشتر اپنی بیٹی کی تصاویراور شوہرو اداکار منیب بٹ کے ساتھ اپنی تصاویر بھی شیئر کرتی رہتی ہیں
واضح رہے کہ ایمن 2018 میں اداکار منیب بٹ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اُن کی ایک بیٹی امل ہے، فی الحال ایمن نے اداکاری سے بریک لیا ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں