ranbeer and Aliya 9

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی جون میں منگنی متوقع

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ رواں سال جون میں منگنی کریں گے۔بالی ووڈ کی ایک اورخوبصورت جوڑی رنبیر کپور اورعالیہ بھٹ کی منگنی کی خبریں میڈیا میں گردش کررہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی یہ خوبصورت جوڑی رواں سال جون میں ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنا کر ہمیشہ کے لیے ایک ہوجائے گی۔ میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کے مطابق رنبیرکی والدہ نیتو کپور کی خواہش ہے کہ ان کا بیٹا جلد سے جلد منگنی کرلے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں