salman khan 11

بالی وڈ کے سلو بھائی امیر ترین شخصیات میں سرفہرست

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھارت کے انٹرٹینمنٹ کے شعبے کی 100 امیر ترین شخصیات میں پہلے جب کہ دپیکا پڈوکون چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔امریکی جریدے فوربز نے انٹرٹنمنٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی ٹاپ 100 امیر ترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہے، فہرست کے مطابق سلمان خان 253 کروڑ 25 لاکھ کمائی کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ انہوں نے یکم اکتوبر 2017 سے 30 ستمبر 2018 تک ایک سال کے دوران فلم ’ریس3‘، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور بگ باس میں بطور میزبان شرکت کرکے یہ رقم کمائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں