brazil school firing 54

برازیل،مسلح افراد کی سکول میں فائرنگ،10افراد ہلاک،متعدد زخمی

ساﺅ پالو:برازیل کے سب سے بڑے شہر ساﺅ پالو کے ایک سکول میں فائرنگ کے باعث کم ازکم دس افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے۔ابتدائی اطلاعات میں 8افراد کے مرنے کی خبر دی گئی تھی تاہم بعدازاں دو افراد زخموں کی تاب نہ لاکر ہلاک ہوگئے۔حملہ آوروں نے سکول پر فائرنگ کی اور چاقو سے بھی حملے کیے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بم سکواڈ موقع پر پہنچ گیا۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ دوحملہ آور تاروں کے ایک بڑے بنڈل کے ساتھ سکول کے اندر داخل ہوگئے حادثے کی اطلاع ملتے ہی والدین کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی زخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی سکول میں ایک ہزار طلباءزیر تعلیم تھے۔عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ وہ دو حملہ آوروں کو دیکھا وہ سکول کے سابق طلباءتھے۔ جو ایک سفید کار میں آئے اور فائرنگ شروع کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں