11

برٹش ائر ویز کا 350 پائلٹس فارغ کرنے سمیت 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے ، پائلٹس اور کیبن کریو کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا اعلان

لندن برطانوی فضائی کمپنی برٹش ائر ویز نے 12 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کے ساتھ 350 پائلٹس فارغ جبکہ 300کے ہی قریب پائلٹس کو ریزرو پول میں رکھنے اور کیبن کریو کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا اعلان کیا ہے۔
پیر کو برٹش ائر ویز کے مطابق ریزرو پول میں رکھے جانے والے پائلٹس اور فرست آفیسرزکو نصف تنخواہ دی جائے گی جبکہ باقی کیبن کریو کی تنخواہوں میں 15فیصد تک کٹوتی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ پول میں موجود پائلٹس کو جب واپس بلایا جائے گا تو کیبن کریوز کی کاٹی گئی تنخواہوں کا ساڑھے سات فیصد واپس کیا جائے گا جبکہ باقی تنخواہ ختم ہو جائے گی۔برٹش ائر ویز کے مطابق زیادہ تر ان پائلٹس کو پول میں رکھا گیا ہے جو بوئنگ 747جمبو اڑاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں