بزدار حکومت کی جانب سے بے گھر افراد کے لئے بڑی خوشخبری

ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ایک اور سنگ میل عبور
ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے تاریخ ساز معاہدہ طے پا گیا
10ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر 4ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے
معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا
وزیراعلی آفس میں منعقدہ تقریب میں اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے معاہدے پر دستخط کئے گئے
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار تقریب کے مہمان خصوصی تھے
ایل ڈی اے کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے احمد عزیز تارڑ جبکہ بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود نے معاہدے پر دستخط کئے
معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی
اپارٹمنٹس کی الاٹمنٹ کے لئے شفاف طریقے سے قرعہ اندازی ایل ڈی اے کی ذمہ داری ہوگی
اپارٹمنٹس کا قبضہ دینے کے بعد عمارتوں اور انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال ایل ڈی اے کرے گا
بینک آف پنجاب الاٹمنٹ کے لئے درخواستیں وصول کرے گا
بینک آف پنجاب متوقع الاٹیوں کو لیٹر آف کمفرٹ جاری کرے گا
بینک آف پنجاب قرعہ اندازی میں کامیاب درخواست گزاروں کو اسلامک مارگیج فنانسنگ کے تحت آسان شرائط پر قرض مہیا کرے گا
اس منصوبے کے لئے مہیا کی جانے والی رقم کسی اور مقصد یا منصوبے پر خرچ نہیں ہوسکے گی
وزیر اعظم عمران خان کے بے گھر افراد کوچھت فراہم کرنے کے ویژن کو آج عملی تعبیر دی ہے-عثمان بزدار
پنجاب حکومت نے4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کے خواب کو عملی جامع پہنانے کی طرف ا ہم قدم اٹھایاہے-عثمان بزدار
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور بینک آف پنجاب کے درمیان معاہدہ تاریخ ساز ہے-عثمان بزدار
یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان میں عام شہریوں کو رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے لئے سرکاری محکموں اور قومی بینکوں نے ایک دوسرے سے تعاون کرنے کا فیصلہ کیا ہے-عثمان بزدار
یہ معاہدہ پاکستان میں رہائشی مکانات کی فراہمی کے لئے ایک نئے کلچر کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا -عثمان بزدار
مارگیج فنانسنگ کے ذریعے عام شہری بھی اپنے گھروں کے مالک بن سکیں گے-عثمان بزدار
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی ہاؤسنگ سکیم میں شامل موضع ہلوکی میں واقع ساڑھے آٹھ ہزار کنال اراضی پر تین سال کی مدت میں 35ہزار24 اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے-عثمان بزدار
یہ جگہ رنگ روڈ سے ملحقہ ہے اور فیروز پو رروڈ اورڈیفنس روڈ سے بھی قریب ہے-عثمان بزدار
ان اپارٹمنٹس کے لئے مختص کی جانے والی اراضی پر سڑکوں‘ واٹر سپلائی‘ سیوریج‘زیر زمین بجلی کی ترسیل اور دیگر انفرا سٹرکچر کی تعمیر کے لئے 20 ارب روپے کا پی سی ون منظور کرلیا گیاہے-عثمان بزدار
پہلے مرحلے میں 4 ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے -عثمان بزدار
اپارٹمنٹس تعمیر کرنے کے لئے 10 ارب روپے کا پی سی ون منظور کر لیا گیا ہے-عثمان بزدار
اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا 27 لاکھ روپے ہو گی-عثمان بزدار
اپارٹمنٹ کی بکنگ صرف 10 فیصد ڈاؤن پے منٹ سے کروائی جاسکے گی-عثمان بزدار
اپارٹمنٹ کی باقی قیمت کی ادائیگی قسطوں میں ہو گی-عثمان بزدار
اپارٹمنٹ کا قبضہ صرف ڈیڑھ سال کی مختصر مدت میں الاٹی کے حوالے کر دیاجائے گا۔عثمان بزدار
ابتدائی طور پر اپارٹمنٹ کی لاگت کا تخمینہ تقریبا ً45لاکھ روپے لگایا گیا تھا۔عثمان بزدار
وزیراعظم کے ویژن کے تحت کم آمدنی والے لوگوں کو سہولت مہیا کرنے کیلئے اپارٹمنٹ کی قیمت تقریبا27لاکھ روپے رکھی گئی ہے -عثمان بزدار
میں اس ضمن میں وائس چیئر مین ایل ڈی اے ایس ایم عمران کی کاوشوں کو سراہتا ہوں جنہوں نے اپارٹمنٹ کی قیمت کم کرنے کے لئے دن رات محنت کی -عثمان بزدار
اپارٹمنٹس خریدنے کے خواہشمند افراد کے لئے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی طرف سے 3 لاکھ روپے کی سبسڈی اورقومی بینکوں کی طرف سے اسلامی بینکاری (تکافل)کے اصولوں کے تحت آسان شرائط پر قرضے فراہم کئے جائیں گے۔عثمان بزدار
مارگیج فنانسنگ کی سہولت فراہم کرنے کی خاطر 7 بینکوں کا کنسورشیم قائم کر دیا گیا ہے۔عثمان بزدار
ان بینکوں میں پنجاب بینک،حبیب بینک،فیصل بینک،بینک الفلاح، یوبی ایل، میزان بینک اور نیشنل بینک شامل ہیں۔عثمان بزدار
یہ قرضے پانچ سے دس اور بیس سال کی مدت میں واجب الادا ہوں گے۔عثمان بزدار
ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبے پر فاسٹ ٹریک پر عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی ڈائریکٹوریٹ قائم کر دیا گیاہے-عثمان بزدار
حکومت پنجاب وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے تحت عوام کی زندگیوں میں حقیقی تبدیلی لانے کے لئے دن رات کوشاں ہے۔ عثمان بزدار
4 منزلہ اپارٹمنٹس کے125بلاک تعمیر کئے جائیں گے-وزیراعلی عثمان بزدار کو بریفنگ
ایک بلاک32رہائشی یونٹوں پر مشتمل ہوگا-وزیراعلی کو بریفنگ
اپارٹمنٹس بلاکس میں 60فیصد سے زیادہ جگہ سڑکوں، گرین بیلٹس‘پارک اور فٹ پاتھ وغیرہ کے لئے رکھی گئی ہے-وزیراعلی کو بریفنگ
ہر اپارٹمنٹ کا رقبہ 650 مربع فٹ ہوگا-وزیراعلی کو بریفنگ
ہر اپارٹمنٹ دو بیڈروم دو باتھ روم (ایک اٹیچڈ دوسرا ڈی ٹیچڈ) اور بالکونی پر مشتمل ہو گا-وزیراعلی کو بریفنگ
قسطوں کی ادائیگی قبضہ ملنے کے بعد شروع ہوگی-وزیراعلی کو بریفنگ
وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا، عمرآفتاب، وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران، وائس چیئرمین واسا شیخ امتیاز،سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اطلاعات،بینک آف پنجاب کے حکام،چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام کی شرکت

اپنا تبصرہ بھیجیں