15

بلاول بھٹو مالاکنڈ ریلی میں شرکت کیلئے روانہ

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی مالاکنڈ ریلی کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں مالاکنڈ ریلی کا آغاز شیرگڑھ بارڈر سے ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کا سخاکوٹ بازار، درگئی بازار، درگئی پھاٹک اورمالاکنڈ ٹاپ پر استقبال ہوگا۔ بلاول بھٹو زرداری سخاکوٹ، درگئی پھاٹک اور بٹ خیلہ بازار میں خطاب کریں گے، چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے استقبال کے لیے درگئی بازار اور بٹ خیلہ بازار کی دکانوں کو خصوصی طور پر سجایا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں لوگوں سے ریلی میں شرکت کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ریلی میں زیادہ سے زیادہ عوام شرکت کریں اور کٹھ پتلی حکمرانوں کی مہنگائی ، بدعنوانیوں اور ناانصافیوں کے خلاف مارچ میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں