21

بلوچستان میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 116 ہوگئی

محکمہ صحت بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے اب تک 10376کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں کورونا سے متاثرہ 3939 افراد صحتیاب ہوچکےہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اس وقت کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 6321 ہے۔

رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں اب تک کورونا کے باعث 116 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں گذشتہ روز کورونا وائرس کے 459 ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے 115 کا رزلٹ پازیٹوآیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بلوچستان میں گذشتہ روز کورونا کےکیسز کی شرح 25 فیصد رہی، جبکہ صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی صحتیابی کی شرح 37فیصد رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں