salfee 16

بچوں میں موبائل فون اور سیلفی کے رجحان سے والدین بھی پریشان

جدہ: مقامی رہائش پذیر ثمینہ عاصم کا کہنا ہے کہ کچھ روز قبل ہمارے گھر مہمان آئی بچی نے پانچ منٹوں میں دس سیلفیاں بنالی تھیں بلکہ اپنی ماما کے علاوہ 20سہیلیوں کو سینڈ بھی کردی تھیں۔ اس نے چائے پیتے ہوئے ہماری وڈیو بھی بنالی تھی۔ ان بچوں کو اگر موبائل مل جائے تو نہ کسی کے آنے کا ہوش نہ کسی کے جانے کا ملال۔ اپنی دنیا میں گم۔انہوں نے جدید ٹیکنالوجی کے باعث آج کل کے بچوں کو ناشتہ کرنے ، دودھ پینے سے چڑ ہے البتہ پیزا، برگر، ڈونٹ کچھ بھی مل جائے ، وہ شوق سے کھالیں گے۔ اسرائیل اور فلسطین کا فرق نہیں جانتے اور زیادہ وقت موبائل فون کودیتے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں