baby transplant 19

بچہ دانی کی کامیاب ٹرانسپلانٹ، بانجھ عورت بھی ماں بن گئی

ساؤ پاؤلو:برازیلی شہر ساؤ پاؤلو کے یونیورسٹی ہسپتال میں رحم کی ٹرانسپلانٹیشن کا وہ پہلا آپریشن کیا گیا، جو ایک مردہ عورت کے بدن سے نکالا گیا تھا۔ اس سرجری پر دنیا بھر کے معالجین کی نگاہیں تھیں۔ مردہ عورت کے ٹرانسپلانٹ شدہ رحم میں سے ایک بچے کی ولادت کو ایک انتہائی اہم سرجیکل ریسرچ کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ بچے دانی کا آپریشن برازیلی ٹرانسپلانٹ سرجن ڈاکٹر ویلنگٹن اندراؤس نے کیا تھا۔کسی مرنے والی خاتون کی یوٹرس پہلی مرتبہ ٹرانسپلانٹ کی گئی تھی۔ ساؤ پاؤلو کے یونیورسٹی ہسپتال کے بچوں کی ولادت کے شعبے نے نوزائیدہ بے بی کا وزن ڈھائی کلو گرام بتایا ہے اور یہ معمول کے بے بی کی طرح صحت مند ہے۔ اسی طرح زچہ بھی پوری طرح خیریت سے ہے۔برازیلی معالجین کے مطابق جس خاتون کو ایک مرنے والی عورت کی بچہ دانی لگائی گئی تھی، اُس کو آپریشن کے چھ ہفتوں کے بعد حیض کا آغاز ہو گیا تھا اور یہ پہلا ثبوت تھا کہ رحم اور بیضہ دانی کے درمیان کامیاب تعلق قائم ہو گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں