33

بھارتی جنگی جنون پر چےن نے پاکستان کا ساتھ دےکر دوستی کی نئی مثال قائم کردی،گورنر پنجاب

لاہور(جرات نیوز) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستانی نژاد برطانوی اعلی پولیس افسران اور چےنی طلباءکے وفد کی ملاقات جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمےراور بھارتی جنگی جنون پر چےن نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دےکر دوستی کی نئی مثال قائم کردی ہے ‘پاک چےن دوستی چٹان سے زےادہ مضبوط ہے‘بےرون ممالک مختلف شعبوں مےں پاکستان کا نام روشن کر نےوالے پاکستانی ہمارے ہےروز ہےں ‘وزےر اعظم عمران خان کی قےادت مےں حقےقی معنوں مےں نےا پاکستان بناےا جارہا ہے ہر شعبے مےں تےزی کےساتھ بہتر ی ہو رہی ہے روشن مستقل ہی آنےوالی نسلوں کا مقدر ہوگا ۔ تفصےلات کے مطابق گور نر ہاﺅس لاہور مےں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور اورانکی اہلےہ بےگم پروےن سرور سے بر طانوی پولےس کے اعلی افسران چیف انسپکٹر زاہد خان، سپرنٹنڈنٹ شبنم چودھری اور ڈپٹی چیف نوید ملک کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی اس موقعہ پر گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ 70لاکھ سے زائد اورسےز پاکستانی دنےا بھر مےں مختلف شعبوں مےں اپنے ملک کانام روشن کر رہے ہےں اور اس بات مےں کوئی شک نہےں کہ جتنا ٹےلنٹ پاکستانےوں مےں ہے دنےا کے کسی اور ملک مےں اسکی مثال نہےں ملتی بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا فخر اورقیمتی اثاثہ ہیںجبکہ ملاقات کے دوران برطانوی پولیس افسران نے بتاےا کہ ہم پنجاب پولیس کو لیڈرشپ، خواتین پر جنسی تشدد سے نمٹنے اور دور حاضر کے جدید تفتیشی طریقہ کار سے متعلق تربیت دےں گے اور پولےس مےں زےادہ سے زےادہ بہتر ی کےلئے پنجاب پولےس کی بھر پور مدد کی جائےں گی بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے چےنی طلباءکے وفد نے بھی ملاقات کی اور تعلےم شعبے مےں حکومتی اقدامات کو بھی سراہا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پاکستان اور چےن کے تعلقات مےں ہر گزارتے دن کےساتھ مضبوط آرہی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی مےں چےن نے پاکستان کا بھر پور ساتھ دےا ہے پاکستان کو معاشی مسائل سے نجات دلانے مےں بھی چےن کا کر دار ہر لحاظ سے مثالی رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں