21

بھارت میں سڑک حادثہ، 6بچوں سمیت14افراد ہلاک

نئی دہلی (شِنہوا) بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں 6 بچوں سمیت 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں مقامی پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب پرتاپ گڑھ ضلع میں پریاگ راج- لکھنئو شاہراہ پر ایک گاڑی ایک کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ مقامی میڈیا کے مطابق گاڑی میں سوار تمام 14 متاثرہ افراد شادی کی ایک تقریب میں شرکت کے بعد گھر واپس جارہے تھے۔حادثہ کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور گیس کٹر کا استعمال کرتے ہوئے تباہ حال گاڑی کے باقی حصوں کو ٹرک سے الگ کردیا۔ میڈیا کے مطابق پولیس کو لاشیں نکالنے میں تقریبا 2 گھنٹے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں