china item 22

بھارت میں چینی مصنوعات کا بائیکاٹ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

بیجنگ:چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کالعدم تنظیم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد رکوا کر ایک بار پھر پاکستان کا ساتھ دیا جس پر انڈیا کے شہریوں میں چین کے خلاف کافی غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔اپنے جذبات کے اظہار کے لیے انڈین شہریوں نے سوشل میڈیا کامحاذ سنبھالا اور پاکستان کی حمایت پر چینی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلادی۔ مائیکروبلاگنگ کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ’بائیکاٹ چائنیز پروڈکٹس ‘ اس وقت ٹاپ ٹرینڈ ہے ۔ اویناش ورما نامی صارف نے لکھا کہ ’یہ وقت ہے کہ ہم متحد ہوجائیں اور چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں تاکہ چین کو معاشی طور پر جھٹکا لگے اور وہ انڈیا کی عوام کی طاقت یاد رکھے۔‘ایک اور صارف منموہن ماتھرنے لکھا کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں چین پاکستان سے زیادہ بڑا خطرہ ہے، میراماننا ہے کہ انڈیا کواپنے شہریوں کی حفاظت کا پورا حق ہے اس لیے ہمیں چین پر دباؤ ڈالنے کے لیے چینی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں