50

بھارت کا افغانستان کو لیگ کیلئے گراﺅنڈ دینے سے انکار

ممبئی(جرات نیوز)بھارتی کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ کی بھارت میں ٹی ٹوئنٹی لیگ کرانے کی خواہش کو نظر انداز کردیاہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی لیگ کے لیے بھارت کو اپنا ہوم گراونڈ بنانے کا پلان بنایا تھا اور اس حوالے سے مئی میں میں باضابطہ درخواست بھارتی کرکٹ بورڈ سے کی گئی تھی کہ ٹی ٹوئنٹی لیگ کے میچز لکھنو سمیت دوسرے مقامات پر پر کرانے کی اجازت دی جائے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے ایک آفیشل نے میڈیا سے بات چیت میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ اپنے ٹی ٹوئنٹی لیگ بھارت میں کرانے کا خواہش مند ہے، تاہم اس درخواست کو مسترد کردیا گیا ہے، ہم خود آئی پی ایل کے میچز یہاں کراتے ہیں، ایسے میں یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی اور بورڈ کو یہاں لیگ کرانے کی اجازت دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں