50

بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی باﺅلرز کی ویڈیوز دیکھیںٹرینٹ بولٹ

مانچسٹر (آئی این پی) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ءکے پہلے سیمی فائنل میں بھارت کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جہاں وہ آسٹریلیا یا انگلینڈ میں سے فائنل میں پہنچنے والی ٹیم کے ساتھ مقابلہ کرے گی۔کیوی فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ نے اس میچ میں شاندار باﺅلنگ کرتے ہوئے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ایک سکور پر پویلین کی راہ دکھائی اور پھر 77 رنز بنانے والے رویندرا جدیجہ کو اہم موقع پر آﺅٹ کر کے ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور اس کیساتھ ہی انہوں نے ایسی بات بھی کہہ دی ہے کہ جان کر ہی آپ خوشی سے جھوم اٹھیں گے۔میگا ایونٹ میں بھارت نے پاکستان کو اگرچہ ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 124 رنز سے شکست دی مگر چیمپینز ٹرافی 2017ءمیں پاکستانی ٹیم نے بھارتی ٹیم کو تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کرتے ہوئے 180 رنز سے میچ ہرایا تھا اور ٹرینٹ بولٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے بھارت کیخلاف سیمی فائنل سے پہلے چیمپینز ٹرافی میں پاکستانی باﺅلرز کی ویڈیوز دیکھیں۔سماجی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں