20

بھارت کیساتھ چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق ہوگا، کرکٹ آسٹریلیا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ شیڈول کے مطابق برسبین میں 15 جنوری سے کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم بھارت نے سخت کوویڈ پروٹوکولز کی وجہ سے برسبین جانے پر خدشات کا اظہار کیا تھا۔ کرکٹ آسٹریلیا کاکہنا ہے کہ گابا میں 50 فیصد تماشائیوں کو میچ دیکھنے کی اجازت ہو گی ۔ آسٹریلین کرکٹ بورڈ کا مزید کہنا ہے کہ فینز کی صحت اور حفاظت کی وجہ سے سماجی فاصلے کو اہمیت دی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں