33

بیلجیئم، کوروناوائرس مریضوں کی تعداد یومیہ 9 ہزار

بیلجیئم میں عالمی وبا کورونا وائرس کے سامنے آنے والے نئے مریضوں کی تعداد 9000 یومیہ تک پہنچ گئی ہے ۔
بیلجیئم کی فیڈرل ہیلتھ منسٹری کے اس حوالے سے قائم ادارے سائنسدانوں کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 11 سے 17 اکتوبر کے درمیان روزانہ 8975 سے زائد کی ایوریج سے مریضوں کی تعداد میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
سائنسدانوں کے مطابق اس وقت بیلجیئم میں ہر ایک لاکھ آبادی پر 872 افراد اس وائرس کی لپیٹ میں ہیں ۔
اسی طرح 14 سے 20 اکتوبر کے دوران روزانہ کی بنیاد پر ہلاکتوں کی تعداد بھی 32.4 افراد ہوگئی ہے، منگل کے روز 46 افراد جان کی بازی ہارے۔
مجموعی اعدادوشمار کے مطابق بیلجیئم میں کورونا وائرس کے پازیٹیو کنفرم کیسز کی تعداد 240159 ہوچکی ہے جبکہ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 10489 ہے ۔
اسی طرح 14 سے 20 اکتوبر کے درمیان 223 نئے مریض اسپتالوں میں لائے جاتے رہے، اب تک بیلجیئم میں کقروناوائرس کے 42 لاکھ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں