24

جارجیا میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے بعد بھی بائیڈن کی جیت

جارجیا (جرات نیوز) امریکی ریاست جارجیا میں انتخابی کمیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ ووٹوں کی دوبارہ گنتی سے بھی اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ رائے دہندگان کی اکثریت نے اگلے صدر کے لیے جوبائیڈن کا انتخاب کیا ہے ۔ سابقہ گنتی میں جو بائیڈن کو ریاست کے 16 الیکٹورل کالج ووٹ حاصل ہوئے تھے اور اس بار ہاتھوں سے گنتی کرنے کے بعدبھی اسی نتیجے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ جنوبی ریاست جارجیا میں کافی عرصے بعد ڈیموکریٹک امیدوارکو کامیابی ملی ہے ۔ اس سے پہلے 1992 میں بل کلنٹن اس ریاست میں کامیاب ہوئے تھے اور تب سے یہاں ریپبلیکن کا غلبہ رہا ہے ۔ جارجیا میں پہلی بار کی گنتی میں بائیڈن کو ٹرمپ کے مقابلے میں تقریبا ً14 ہزار ووٹ زیادہ ملے تھے اور دوبارہ ہاتھ سے گنتی کرنے سے بھی جیت کا فرق 12248 ووٹوں کا بتایا گیا ہے ۔ اگر جارجیا میں بائیڈن کامیاب نہ ہوتے تو بھی قومی سطح پر انہیں الیکٹورل کالج میں ٹرمپ پر اتنی سبقت حاصل تھی کہ وہ صدارتی مقابلے میں کامیاب مانے جاتے ۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اب جارجیا میں بھی کامیابی کی تصدیق ہونے کے بعد بائیڈن کے الیکٹورل کالج ووٹوں کی مجموعی تعداد 306 ہوگئی ہے جبکہ ٹرمپ کے الیکٹورل کالج کی تعداد 223 ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں