26

جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کرونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے، شیریں رحمان

اسلام آ باد (جرات نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہاکہ جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کرونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کرونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی،عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کرونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے، عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں ، کرونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے، عمران خان اپوزیشن کے جلسوں کی پیروی کرتے ہوئے ملک میں کرونا وائرس کی ایس او پیز کا نفاذ کریں ۔ ہفتہ پاکستان پیپلزپارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے وزیر اعظم عمران خان کے ٹویٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ شکر ہے کہ اپوزیشن کے جلسوں کے بہانے عمران خان کو کرونا کا خیال تو آیا، جب حکومت ہاتھ سے نکلنے لگی تو عمران خان کرونا وائرس کی صدائیں لگانے لگے، اپوزیشن عمران خان اور کرونا وائرس دونوں سے عوام کو نجات دلائے گی،جس کرونا کو عمران خان معمولی زکام کہتے تھے، آج اس کا نام لے کر ڈرا رہے ہیں ، عوام نے عمران خان کو اپنے تیور دکھائے تو انہیں کرونا یاد آگیا، پہلے عمران خان کرونا کو سندھ حکومت کا بہانہ کہتے کہتے نہ تھکتے تھے،عمران خان وضاحت کریں کہ کیا کرونا وائرس صرف اپوزیشن کے جلسوں سے پھیلتا ہے، عمران خان کبھی خود بھی عوامی مقامات پر ماسک پہن لیا کریں ، جس تصویر میں دیکھو، عمران خان بغیر ماسک کے نظر آتے ہیں اور دوسروں کو تلقین کررہے ہیں ، کرونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال رکھتے ہوئے اپوزیشن کے جلسے ہوں گے، عمران خان خود تو کرونا وائرس کی ایس او پیز کا خیال نہیں رکھتے اور دوسروں پر اعتراض کررہے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں