46

جنوبی افریقا اور افغانستان کی کرکٹ ٹیموں کو پاکستان آنے کی دعوت

لاہور(جرات نیوز)پاکستان کرکٹ بورڈ کے جنوبی افریقا اور افغانستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے رابطے ہوئے ہیں، پی سی بی نے دونوں بورڈز کو پاکستان میں مختصر دورانیے کی سیریز کھیلنے کیلئے دعوت دی ہے۔پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقا اور افغانستان کے ساتھ سیریز کیلئے بات چیت جاری ہے، دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد کے بارے میں بھی پرامید ہے۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا اور بنگلہ دیش سیریز کی میزبانی پاکستان کو کرنی ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کی سیریز دو حصوں میں کھیلی جائے گی ،پہلے مرحلے میں ستمبر اور اکتوبر میں دو ٹیسٹ میچز ہوں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں دسمبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز کاانعقاد ہوگا۔بنگلہ دیش کے خلاف سیریز دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں