41

جنگ خطرہ بننے والے ممالک کی سرزمین پر لے جائیں گے. بھارتی مشیرقومی سلامتی کی دھمکی

نئی دہلی: بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول نے کہا ہے کہ ہندوستان کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والے ممالک کی سرزمین پر بھی لڑیں گے اجیت دوول اپنے بیانیے کو” نیوانڈیا“ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ان ممالک کی سرزمین تک لے جائیں گے جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں. بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے دعوی کیا کہ بھارت نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی انہوں نے کہا کہ بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیا جائے گا.
اجیت دوول نے کہا کہ بھارت ایک مہذب ملک ہے اس کی بنیاد کسی مذہب، زبان یا فرقے کی بنیاد پر نہیں اس قوم کی بنیاد ثقافت ہے بعدازیںبھارتی حکومت نے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی جارحیت سے بھرپور دھمکیوں کے بعد وضاحتی بیان میں کہا کہ دوول نے تقریر میں کسی ملک کا حوالہ نہیں دیا ہے. بھارتی حکام نے اپنی وضاحت میں کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی تقریر چین سے متعلق یا کسی مخصوص صورتحال کیلئے نہیں تھی اور نہ ہی وہ تقریر میں کسی ملک کا حوالہ دے رہے تھے.
دوسری جانب تجزیہ کاروں کے مطابق اجیت دوول لداخ میں چین کے ہاتھوں بھارت کو ہونے والی ہزیمت کا انتقام لینا چاہتے ہیں ساتھ ہی ساتھ وہ پاکستان کو بھی سبق سکھانے کے درپر ہیں. اجیت دوول اپنے بیانیے کو” نیوانڈیا“ کا نام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ان ممالک کی سرزمین تک لے جائیں گے جہاں سے یہ خطرات سر اٹھارہے ہیں. بھارتی دارلحکومت نئی دہلی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر نے دعوی کیا کہ بھارت نے پہلے کبھی حملہ نہیں کیا، ہمیشہ اپنے دفاع میں کارروائی کی انہوں نے کہا کہ بھارت پہل نہ کرنے کے ماضی کے نظریئے میں تبدیلی کررہا ہے اور نیو انڈیا ڈاکٹرائن کے تحت جہاں سے خطرہ ہوگا وہاں میدان جنگ بنادیا جائے گا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں