26

جی پی ایس ٹیگ دنیا کے واحد سفید زرافے کی نگرانی کریگا

نیروبی: (جرات نیوز) دنیا میں اس وقت ایک ہی سفید زرافہ بچا ہے اور اس کی حفاظت کی غرض سے اس پر جی پی ایس ٹیگ لگادیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کینیا میں پائے جانیوالے سفید زرافے کی مادہ اور بچے کو رواں سال مارچ میں ماردیا گیا تھا اس کے بعد دنیا میں یہ واحد سفید زرافہ بچا ہے ۔ اس کے سینگ نما ابھار پر لگا جی پی ایس ٹیگ ہر گھنٹے بعد اس کی پوزیشن واضح کرتا ہے جس سے افسروں کو اس کی موجودگی کے مقام کا اندازہ ہوجاتا ہے ۔ زرافہ اس وقت مشرقی کینیا میں گریسا میں موجود ہے ،اور اس علاقے میں رہنے والی برادری کا نام اسحاق بنی ہے جو اس کا خیال رکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں