20

حکومت نے مستحق افراد میں امداد کی تقسیم کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا، ثانیہ نشتر

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک کروڑ 20 لاکھ افراد میں احساس ہنگامی نقد امداد کی تقسیم کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق غربت کے خاتمے اور سماجی تحفظ کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ حکومت نے ایک کروڑ بیس لاکھ افراد میں احساس ہنگامی نقد امداد کی تقسیم کا ہدف کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ احساس ہنگامی نقد امداد پروگرام کی کامیابی اور لوگوں کی ضرورت کے پیش نظر حکومت نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ افراد کا نیا ہدف مقرر کیا ہے۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد محنت کشوں میں اب تک 145 ارب روپے سے زائد تقسیم کئے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں