22

خادم حسین رضوی کی تحریک ختم نبوت ناموس رسالت کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی

یلاہور(جرات نیوز)پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد سلیم بریار نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولانا خادم حسین رضوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ایک عالم دین اور سچے عاش رسول ﷺ سے محروم ہوگیا تحریک ختم نبوت، ناموس رسالت اور دین اسلام کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یادر کھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ خادم حسین رضوی ایک سچے عاشق رسول تھے، عوام کی ایک بہت بڑی تعداد ان کے اندازِ خطابت کو پسند کرتی تھی، دین اسلام ایک نڈرو بے مثال عالم دین،باکمال استاد اور شخصیت سے محروم ہوگئی ہے انہوں نے دعا کی کہ اللہ عزوجل خادم حسین رضوی کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں حضور نبی کریم ﷺ کا قرب عطا فرمائے اور ان کے لواحقین و معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں