30

خادم رضوی کے بیٹے علامہ سعد ٹی ایل پی کے نئے امیر مقرر

لاہور(جرات نیوز) علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال کے بعد ان کے صاھبزادے علامہ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر مقرر ہو گئے ۔ تحریک لبیک پاکستان کے نئے امیر کا اعلان مینار پاکستان گراونڈ میں علامہ خادم حسین رضوی کے نماز جنازہ کے اجتماع میں کیا گیا ۔ علامہ سعد حسین رضوی نے مینار پاکستان گرءوانڈ میں ہی ٹی ایل پی کے نئے سربراہ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔ اس سے قبل حافظ سعد حسین رضوی تحریک لبیک پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں